حویلی لکھا‘دریائے ستلج کے قریبی دیہاتوں لنگر کہ ،درازکہ کے علاقوں میں کھڑی فصلات دریائی پانی کی نذر

پیر 3 اگست 2015 13:04

حویلی لکھا( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء)دریائے ستلج کے قریبی دیہاتوں لنگر کہ ،درازکے کے علاقوں میں کھڑی فصلات دریائی پانی کی نذر ،انتظامیہ نے چُپ سادھ لی ۔

(جاری ہے)

دریائے ستلج کے مقام ہیڈ سلیمانکی پے پانی کے بہاو میں روزبروز اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اِ س وقت اِ س مقام پے پانی کی آمد 39657کیوسک ہے جبکہ اخراج38636کیوسک ہے ،دریا سے نکلنے والی تینوں نہروں ،پاکپتن کینال،صادقیہ کینال اور فورٹ واہ کینال کو غیر معنہ مدت تک کے لئے بند کردیا گیا ہے دوسری جانب دریائے ستلج کے قریبی دیہی علاقوں درازکے ،لنگر کے میں سینکڑوں ایکٹر پے کھڑی فصلات،تل،مونجی اور چارہ وغیرہ مکمل طور پے دریائی پانی کی نظر ہوچکی ہیں یہاں کہ کسانوں نے اپنی مدد آپ کے حفاظتی بندھ بھی باندھا ہے جو کہ پانی میں روز بروز اضافہ کے باعث سود مند ثابت نا ہوتا ہوا دیکھائی دے رہا ہے جبکہ انتظامیہ کا کوئی فرد بھی سیلابی پانی سے متاثرہ اِن چھوٹے کسانوں کا حال تک پوچھنے نا آیا جس پے یہ کسان حکومت کے خلاف سراپا احتجاج ہیں ۔