کراچی : انسداد دہشت گردی عدالت میں ائیر پورٹ حملہ کیس کی سماعت

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 3 اگست 2015 13:04

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 03 اگست 2015 ء) : کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ائیر پورٹ حملہ کیس کی سماعت ہوئی. تفصیلات کے مطابق ائیر پورٹ حملہ کیس کے گواہ اے ایس آئی محمد انور نے اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا.

(جاری ہے)

اے ایس آئی محمد انور کا کہنا تھا کہ ائیر پورٹ حملہ کیس میں 35 افراد ہلاک ہوئے جن میں سے 10 لاشیں دہشت گردوں جبکہ 25 لاشیں اے ایس ایف جوانوں کی تھیں. انہوں نے بتایا کہ کچھ افراد جلنے جبکہ کچھ فائرنگ کے باعث ہلاک ہوئے تھے. عدالت نے مزید گواہوں کو طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 10 اگست تک ملتوی کر دی. واضح رہے کہ ائیر پورٹ حملہ کیس میں 3 ملزمان سرمد صدیقی، آصف ظہیر اور ندیم زیر حراست ہیں.

متعلقہ عنوان :