اقتصادی راہداری سے پاکستان میں خوشحالی کاراستہ ہموار ہوگا‘چوہدری اختر علی خاں

پیر 3 اگست 2015 12:59

کامونکے(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) اقتصادی راہداری سے پاکستان میں خوشحالی کاراستہ ہموار ہوگاروزگارکی دستیابی سے عام پاکستانیوں کی کایاپلٹ جائے گی ،وزیراعظم میاں نوازشریف کا ویژن اوراقتصادی ترقی کاروڈمیپ قومی معیشت کیلئے تازہ ہواکاجھونکا ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ایم پی اے چودھری اختر علی خاں ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ(ن) یوکے شاہد رفیق اعوان ،سٹی کامونکے کے صدر شیخ آصف بشیر پیٹالوی ،سماجی سیاسی رہنما چودھری آصف شفیق آرائیں ،محمد اسلام مغل ،رانا صابر علی خاں ،حاجی شیخ محمد سعیدپیپسی والے اور چودھری سہیل احمد ورک نے اپنے بیان میں کیا،انہوں نے کہاکہ پاکستان کی معیشت کوٹیک آف کرتادیکھ کرملک دشمن قوتوں کے پیٹ میں مروڑاٹھ رہے ہیں پاکستان دہشت گردی کیخلاف جاری جنگ کاسرخیل ہے،انہوں نے کہاکہ پڑوسی ملک کاپروپیگنڈا عالمی ضمیرکوگمراہ نہیں کرسکتا یہ سیاست نہیں سیلاب زدگان کی مددکرنے کاوقت ہے ۔

عمران خان سیاسی روایات اور آداب سے نابلد ہیں اگروہ خودسیلاب زدگان کی بحالی کیلئے کچھ نہیں کرسکتے توخداراحکومت کوتوکچھ کرنے دیں،انہوں نے کہا کہ عمران خان دوسروں کی بجائے اپنے طرزسیاست میں غلطیاں اورخامیاں تلاش کیوں نہیں کرتے ۔

متعلقہ عنوان :