اسرائیل ، ہم جنس پرستوں کی پریڈ پر حملے میں زخمی ہونے والی لڑکی دم توڑ گئی

پیر 3 اگست 2015 12:52

اسرائیل ، ہم جنس پرستوں کی پریڈ پر حملے میں زخمی ہونے والی لڑکی دم توڑ ..

مقبوضہ بیت المقدس ۔03 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) اسرائیل میں جمعرات کو ہم جنس پرستوں کی پریڈ کے شرکاء پر چاقو سے مسلح قدامت پسند یہودی کے حملے میں زخمی ہونے والے 6افراد میں سے ایک لڑکی دم توڑ گئی ۔ ہزاروں ہم جنس پرستوں نے 16سالہ شیرابانکی کی موت کے فوری بعد اس پر حملے کی جگہ پرجمع ہو کر اس کی یاد میں شمعیں روشن کیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شیرابانکی کے ساتھی طلبہ و طالبات اور اس کے دیگر دوست بھی موجود تھے ۔ واضح رہے کہ اس حملے کے بعد اسرائیلی حکومت نے انتہا پسندی پر قابو پانے کیلئے قوانین میں مزید سخت ترامیم کی منظوری دی ہے جس کے بعد پرتشدد انتہا پسندی چاہے وہ فلسطینیوں کے خلاف ہو میں ملوث افراد کو بغیر مقدمہ چلائے طویل مدت تک زیر حراست رکھنے کی اجازت بھی شامل ہے ۔

متعلقہ عنوان :