Live Updates

عمران خان کی گاڑی سیلابی پانی میں پھنس گئی

پیر 3 اگست 2015 12:42

عمران خان کی گاڑی سیلابی پانی میں پھنس گئی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) تحریک انصاف چیئرمین عمران خان کے سیلابی علاقوں کے دورے کے دوران کپتان کے ڈرائیور کی پھرتیاں، سیلابی پانی کے خطرناک اور تیز بہاوٴکے باوجود گاڑی پل سے گزار دی۔ تفصیلات کے مطابق کپتان کی گاڑی سیلابی پانی میں پھنس گئی۔ بنی گالہ کے قریب نالہ کورنگ کئی گاڑیاں نگل چکا ہے۔عمران خان کی گاڑی بھی موجوں سے بال بال بچی۔

(جاری ہے)

ڈرائیور نے کمال مہارت دکھاتے ہوئے پل سے گاڑی گزار لی۔نالے کے پل کی خستہ حالی پر عوام کئی بار احتجاج کر چکی ہے مگر حکومت نے کبھی کوئی نوٹس نہیں لیا۔ مقامی افراد کے مطابق یہ نالہ اس سے قبل کئی لوگوں کی جان لے چکا ہے اور اس میں کئی گاڑیاں بھی بہہ چکی ہیں۔یہ نالہ عمران خان کے بنی گالہ کے گھر سے آدھے کلومیٹر کی مسافت سے گزرتا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :