سردار سیاب خالد کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات‘ سیاسی حلقوں میں نئی بحث چھڑ گئی

پیر 3 اگست 2015 12:37

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء ) مسلم کانفرنس فارورڈ بلاک کا قیام یا مسلم کانفرنس مسلم لیگ (ن) اتحاد کی پیش رفت مسلم کانفرنس کے سینئر ترین رہنماء سا بق سپیکر و ممبر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی سردارسیاب خالدخان کی گورنر خیبر پختونخواہ مہتاب احمد عباسی سے ملاقات- مہتاب احمد عباسی نے سردار سیاب خالد کو دوسری ملاقات کے لیے بھی بلوا لیا ۔

آزادکشمیر کے آئندہ انتخابات کے حوالے سے سیاسی حلقوں میں نئی بحث چھڑ گئی ۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سابق سپیکر و ممبر اسمبلی سردار سیاب خالد کی وفاقی وزیر پٹرولیم شائد خاقان عباسی کے گھر مہتاب عباسی سے ملاقات ہوئی ہے سیاسی تجزیہ نگار اس ملاقات کو آزاد کشمیر کے آمدہ انتخابات کے حوالے سے انتہائی اہم قرار دے رہے ہیں کیوں کہ مہتاب احمد عباسی ایک طرف نواز شریف کے خاص الخاص اور بااعتماد وساتھیوں میں سے ہیں تو دوسری طر ف وہ مسلم کانفرنس کے سربراہ عتیق احمد خان کے بہت بڑے سپورٹر بھی ہیں سیاب خالد خان کے بارے میں اطلاع یہ ہے کہ وہ مسلم کانفرنس کا فارورڈ بلاک بنا رہے ہیں جو آئندہ ن لیگ کا اتحادی بن کر یا عام انتخابات کے موقع پر ن لیگ میں ضم ہو کر الیکشن لڑے گا اس ملاقات کے بعد کئی طرح کی قیاس آرائیاں جنم لے رہی ہیں کہ آیا سردارسیاب خالد کیا قدم اٹھا رہے ہیں عتیق خان سے مشاورت کے بعد ن لیگ مسلم کانفرنس اتحاد کے لیے انھوں نے مہتاب عباسی سے ملاقات کی ہے یا اپنے معاملات طے کرنے اور فارورڈ بلاک کے قیام کے متعلق میٹنگ کی ہے یاد رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ( ن) اور مسلم کانفرنس کے ساتھ مل کر چلنے کے حوالے سے اس سے پہلے بھی کئی کوششیں ہو چکی ہیں جس کے بعدراولاکوٹ حلقہ نمبر چار سے ممبر اسمبلی منتحب ہونے والے سردارسیاب خالد خان اور باغ سے ممبر اسمبلی منتحب ہونے والے میر اکبرمغل کی وزیر امور ِ کشمیر برجیس طاہر سے اہم ملاقاتیں ہوئیں تھیں اب جب کہ آزاد کشمیر میں غیر اعلانیہ الیکشن مہم شروع ہو چکی ہے سیاب خالد خان اور مہتاب خان عباسی کی تفصیلی ملاقات انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

متعلقہ عنوان :