لاہور : رینجرز دستے کی پاسنگ آوٹ پریڈ، سرحد پار جارحیت کے بھر پور مقابلے کے لیے پر عزم ہیں۔ ڈی جی رینجرز پنجاب

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 3 اگست 2015 12:17

لاہور : رینجرز دستے کی پاسنگ آوٹ پریڈ، سرحد پار جارحیت کے بھر پور مقابلے ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 03 اگست 2015ء) : لاہور میں پاکستان رینجرز پنجاب کے 23 ویں انسداد دہشت گردی دستے کی پاسنگ آؤٹ تقریب منعقد کی گئی۔پاکستان رینجرز پنجاب کی پاسنگ آؤٹ تقریب رینجرز ہیڈکوارٹرز میں ہوئی ، جس میں ڈی جی رینجرز میجر جنرل عمر فاروق برکی تقریب کے مہمان خصوصی تھے ، تقریب سے خطاب کے دوران ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل عمر فاروق برکی نے کہا ہے کہ سرحد پار جارحیت کے بھرپور مقابلے ، دہشت گردی کے خاتمے اور ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے لیے ہم پر عزم ہیں۔

انسداد دہشت گردی فورس کے 23ویں دستے کے 120 نوجوانوں نے پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کی ،اس موقع پرتربیت یافتہ نوجوانوں نے دہشت گردی کی کارروائیوں کے دوران دہشت گردوں پر قابو پانے کے حوالے سے مختلف فارمیشنز کے عملی مظاہرے کیے ۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل عمر فاروق برکی نے کہا کہ وطن عزیز کو سکیورٹی مسائل اور سرحد پار سےجارحیت کا سامنا ہے۔

ملکی سلامتی کو درپیش خطرات کے مقابلے اور وطن عزیز کے ناقابل تسخیر بنانے کیلیے پرعزم ہیں ،دہشت گردی پر قابو پانے کےلیے رینجرز کا کلیدی کردار ہے۔رینجرز کی قربانیاں تاریخ میں سنہری حروف میں لکھی جائیں گی۔ڈی جی رینجرز کا کہنا تھا کہ تربیت حاصل کرنے والے جوانوں کو دہشت گردی پر قابو پانے کےلیے بہترین حکمت عملی اپنانا ہوگی۔انہوں نے ٹریننگ حاصل کرنے والے جوانوں کی مشقوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دشمن پر قابو پانے کےلیے فورس اہم کردار ادا کرے گی۔

متعلقہ عنوان :