اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 3 اگست 2015 11:49

اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 03 اگست 2015ء) : وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے مابین ملاقات ہوئی.ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل رضوان اختر سمیت وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بھی شرکت کی.

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں ملکی سلامتی کے امور ، قومی ایکشن پلان ، کراچی آپریشن اور ایل او سی پر بھارتی جارحیت پر تبادلہ خیال کیا گیا.

علاوہ ازیں ملاقات میں ملک میں سیلاب کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال اور امدادی کارروائیوں کا جائزہ بھی لیا گیا. ملاقات میں ملا عمر کی ہلاکت اور افغان مذاکرات بھی زیر غور آئے تاہم آپریشن ضرب عضب میں ملنے والی اب تک کی کامیابیوں کا بھی جائزہ لیا گیا. اور ضرب عضب میں ملنے والی کامیابیوں سے وزیر اعظم نواز شریف کو آگاہ کیا گیا.