لاہور : اشتعال انگیز تقریر پر الطاف حسین کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 3 اگست 2015 11:49

لاہور : اشتعال انگیز تقریر  پر الطاف حسین کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرار ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 03 اگست 2015ء) : اشتعال انگیز تقریر کرنے پر ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی گئی ہے.

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق الطاف حسین کے خلاف قراردادا اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید کی جانب سے جمع کروائی گئی. جس کا متن یہ ہے کہ الطاف حسین پاکستان کی فوج اور اعلی افسران کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کرتے رہے ہیں لہٰذا الطاف حسین کو انٹر پول کے ذریعے گرفتار کر کے پاکستان لایا جائے.