کراچی ،گارڈن تھانے کی پولیس پر 3افراد کی رہائی کیلئے پیسے مانگنے کا الزام

پیر 3 اگست 2015 11:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء ) کراچی کے علاقے رام سوامی کے مکینوں نے جعلی پولیس مقابلے میں 3زیر حراست افراد کو زخمی کرنے پر پولیس کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے رشوت نہ ملنے پر جعلی مقابلہ کیا اور احتجاجی مظاہرہ کراچی پریس کلب کے باہر کیا گیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ گارڈن پولیس نے 4روز پہلے منشیات استعمال کرنے کے الزام میں 3افراد کو حراست میں لیا تھا۔

(جاری ہے)

جس کا مقدمہ درج کرنے کے بجائے زیرحراست افراد کی رہائی کے لیے 1لاکھ روپے مانگے اور رقم نہ ملنے پر پولیس نے تینوں افراد کو جعلی مقابلے میں زخمی کردیا۔ دوسری جانب ایس پی سٹی ذیشان صدیقی نے دعوی کیا کہ میٹھادر کے علاقے میں ٹیکسٹائل پلازہ کے پاس پولیس مقابلے میں 3ملزمان زخمی ہوئے جنہیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ملزم نظام الدین، عمیر اور سرفراز شہریوں سے لوٹ مار کررہے تھے، جس کی اطلاع پولیس کو 15پر ملی تھی۔

متعلقہ عنوان :