تعلیم‘ صحت اور سکل ڈویلپمنٹ کے شعبوں کی بہتری کے لئے عالمی بنک کے پروگرام جاری ہیں‘ عالمی بنک کے ساتھ تعاون کو مزید وسعت دینا چاہتے ہیں‘ سکل ڈویلپمنٹ کے حوالے سے عالمی بنک کے تعاون کا خیر مقدم کرینگے

وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی عالمی بنک گروپ کے وفدسے گفتگو

پیر 3 اگست 2015 11:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ تعلیم‘ صحت اور سکل ڈویلپمنٹ کے شعبوں کی بہتری کے لئے عالمی بنک کے پروگرام جاری ہیں‘ عالمی بنک کے ساتھ تعاون کو مزید وسعت دینا چاہتے ہیں‘ سکل ڈویلپمنٹ کے حوالے سے عالمی بنک کے تعاون کا خیر مقدم کرینگے۔ پیر کو وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے عالمی بنک گروپ کے منیجنگ ڈائریکٹر سری ملیانی اندراوتی اور چیف آپریٹنگ آفیسر نے ملاقات کی جس دوران تعلیم‘ صحت‘ چھوٹے ڈیم‘ توانائی اور دیگر شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سکل ڈویلپمنٹ کے ذریعے نوجوانوں کو بااختیار بنانے پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

2017-18 تک بیس لاکھ نوجوانوں کو سکل ڈویلپمنٹ کی تربیت کا ہدف مقرر کیا ہے‘ تعلیم صحت‘ سکل ڈویلپمنٹ کے شعبوں کی بہتری کے لئے عالمی بنک کے پروگرام جاری ہیں‘ عالمی بنک کے ساتھ تعاون کو مزید وسعت دینا چاہتے ہیں۔

سکل ڈویلپمنٹ کے حوالے سے عالمی بنک کے تعاون کا خیر مقدم کرینگے۔ مینجنگ ڈائریکٹر عالمی بنک نے کہا کہ بیس لاکھ نوجوانوں کو سکل ڈویلپمنٹ کی تربیت مہیا کرنے کا جائزہ لیں گے گڈ گورننس اور فلاح عامہ کے اقدامات کے اچھے نتائج سامنے آرہے ہیں۔ شہباز شریف نے پنجاب کی عوام کی فلاح و بہبود کے لئے شاندار اقدامات کئے ہیں۔