آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے امریکی فضائیہ کی ڈپٹی انڈر سیکرٹری کی ملاقات

پیر 3 اگست 2015 11:42

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے امریکی فضائیہ کی ڈپٹی انڈر سیکرٹری مس ہیڈی گرانٹ نے ملاقات کرکے خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی۔

(جاری ہے)

پیر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق امریکی فضائیہ کی ڈپٹی انڈر سیکرٹری مس ہیڈی گرانٹ نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں خطے کے استحکام‘ دہشت گردی کے خلاف جنگ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔