کراچی پولیس کی کاروائی ،گینگ وار کے کارندوں سمیت چار ملزم گرفتار ، اسلحہ و دستی بم برآمد

پیر 3 اگست 2015 11:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء ) کراچی میں پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران گینگ وار کے کارندوں سمیت چار ملزموں کو گرفتار کرکے اسلحہ اور دستی بم برآمد کرلئے۔ گلشن اقبال میں سفاری پارک کیقریب فائرنگ سے کار سوار ایڈووکیٹ اشفاق جاں بحق جبکہ ان کا ساتھی رفعت حسین شدید زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔ لیاری کلاکوٹ میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد شیراز کامریڈ گروپ گینگ وار کے دو کارندوں کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ اور دستی بم برآمد کرلیا گیا ، جبکہ گارڈن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث دو ملزموں کو گرفتار کرلیا۔

متعلقہ عنوان :