باجوڑ ، مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق، 4 زخمی

پیر 3 اگست 2015 11:41

باجوڑ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء ) شدید بارشوں کے باعث تحصیل ماموند میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے۔ باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقے برہ موخا میں شدید بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو ایجنسی ہیڈ کوارٹر سول ہسپتال خار منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب خان عباسی نے باجوڑ میں پیش آنے والے افسوس ناک واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیٹیکل انتظامیہ سے رپورٹ طلب کی ہے اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ متاثرہ خاندان کو ہرممکن امداد فراہم کی جائے۔

متعلقہ عنوان :