کامونکی ، تیر رفتار کار ٹرین سے ٹکراگئی، پانچ افراد جاں بحق ،ایک زخمی

پیر 3 اگست 2015 11:41

کامونکی /لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) کامونکی میں تیر رفتار کار ٹرین سے ٹکراگئی، پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو کامونکی کے قریب تیز رفتار کار پھاٹک توڑتے ہوئے ٹرین سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں پھاٹک کے چوکیدار سمیت پانچ افراد جاں بحق ایک شخص زخمی ہوگیا۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثہ ڈرائیور کی عجلت کے باعث پیش آیا۔

(جاری ہے)

کار پھاٹک بند ہونے کے باوجود گارڈ کو روندتی ہوئی انجن سے ٹکرائی ، کار ڈرائیور عمران ، غلام دستگیر ، ضیغم اور پھاٹک گارڈ جاں بحق ہو گئے۔ لاشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق کار سوار افراد سیالکوٹ سے اپنے کزن کو ائیرپورٹ چھوڑنے لاہور جا رہے تھے جس کی سعودی عرب کی فلائیٹ تھی۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کامونکی میں ٹرین اور کار حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ نے کامونکی میں ٹرین اور کار حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :