کیاواقعی بھارتیوں کےہاتھ خلائی مخلوق لگ گئی؟

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی پیر 3 اگست 2015 11:34

کیاواقعی بھارتیوں کےہاتھ خلائی مخلوق لگ گئی؟

راجھستان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3اگست2015ء)ایک ممکنہ انسانی جنین کی تصویر جنگل میں آگ کی طرح انٹرنیٹ پر پھیل رہی ہے۔ایسےلوگ جو خلائی مخلوق کے وجود اور ان کے زمین پر موجود ہونے کا یقین رکھتے ہیں وہ اس تصویر کو دھڑا دھڑ آگے پھیلا رہے ہیں۔ یہ تصویر فیس بک ٹرینڈ ٹاپک میں سب سے پہلے نمبر پر آ گئی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی صوبے راجھستان میں جودھ پور کے گاؤں بواڈی میں دیہاتی ایک کنواں کھود رہے تھے کہ انہیں مدفون انسانی جنین ملا۔

اس کی تصویر دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ یہ پیدائش سے کچھ ہفتے پہلے ہی مرا ہو گا۔ جن لوگوں نے اسے دیکھاان کے مطابق یہ رینگنے والی کوئی چیز ہے۔ کسی نے کہاکہ یہ آدھا انسان اور آدھا رینگنے والا جانور ہے۔ اس مدفون جنین کے ملنے سے افواہوں کا بازار گرم ہو گیا اور یہ فیس بک کا گرما گرم موضوع بن گیا۔تاہم اس جنین کی تصویر دیکھ صاف پتہ چلتا ہے کہ یہ کوئی خلائی مخلوق نہیں بلکہ انسانی جنین ہی ہے۔