کراچی سمیت سندھ بھر میں تمام اسکول 11 اگست سے کھلیں گے

پیر 3 اگست 2015 11:21

کراچی سمیت سندھ بھر میں تمام اسکول 11 اگست سے کھلیں گے

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3اگست2015ء) .کراچی سمیت سندھ بھر میں تمام نجی اور سرکاری اسکول 11 اگست سے ہی کھلیں گے ۔پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے سندھ حکومت کا فیصلہ تسلیم کر لیا، بچوں اور والدین کی پریشانی ختم ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق طلباء و طالبات سمیت والدین کے لئے خوشخبری یہ ہے کہ بالآخرپرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن نے آج اسکول نہ کھولنےکااعلان کرہی دیا۔

(جاری ہے)

سب کا متفقہ فیصلہ ہے کہ اب تمام اسکول گیارہ اگست کو ہی کھولے جائیںگے ۔گزشتہ روز سندھ حکومت کی جانب سے تمام اسکول گیارہ اگست کو کھولنے کا نوٹی فیکیشن جاری ہوا تو پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کی جانب سے فیصلے کی مخالفت کی گئی، لیکن بالا ٓخر آج چیئرمین پرائیویٹ اسکولزایسوسی ایشن مان گئے اور حکومتی فیصلے کو تسلیم کرتے ہوئے کہا آج تمام اسکول بندرہیں گےاور تمام پرائیویٹ اسکول اب گیارہ اگست کو ہی کھولے جائیںگے۔ذرائع کے مطابق پرائیویٹ اسکولزایسوسی ایشن کوحکومتی فیصلے پرعمل کےلئےکمشنرکراچی نے راضی کیا۔

متعلقہ عنوان :