لاہور : کرنسی اسمگلنگ کیس میں گرفتار ماڈل ایان علی کیس کی تحقیقات کی اجازت طلب کرنے کے لیے انٹیلی جنس ایجنسی نے متعلقہ حکام کو خط ارسال کر دیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 3 اگست 2015 10:48

لاہور : کرنسی اسمگلنگ کیس میں گرفتار ماڈل ایان علی کیس کی تحقیقات کی ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 03 اگست 2015 ء) : سپر ماڈل ایان علی کے منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کے لیے اہم انٹیلی جنس ادار ے نے بھی متعلقہ حکام کو خط لکھ دیا تفصیلات کے مطابق پاکستان میں انٹیلی جنس میں انفرادی حیثیت رکھنے والے ایک ادارے نے ماڈل ایان علی منی لانڈرنگ کیس کے حوالے سے اہم معلومات موصول ہونے کے بعد متعلقہ حکام کو باقاعدہ خط لکھ دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ انہیں بھی اس کیس کی تحقیقات کی اجازت دی جائے تاہم امکان ہے کہ آئندہ چند روز میں اس فیصلہ سے اہم فیصلہ ہو جا ئے گا جس کے بعد مذکورہ انٹیلی جنس ادارہ ایان علی منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کا آغاز کرے گا، جس میں اہم انکشافات بھی متوقع ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مذکورہ ادارہ منی لانڈرنگ کیس میں اہم معلومات بھی فراہم کرے گا. واضح رہے کہ ماڈل ایان علی کو رواں برس مارچ میں منی لانڈرنگ کے الزام میں اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا، ایان علی کے قبضے سے 5 لاکھ امریکی ڈالر بھی برآمد ہوئے تھے۔تاہم عید سے قبل ماڈل ایان علی کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے عدالت نے ماڈل ایان علی کو ضمانت پر رہا کر دیا تھا.

متعلقہ عنوان :