Live Updates

الطاف حسین کی بھارت کو کراچی میں مداخلت کی دعوت کی مذمت کرتے ہیں ،اس سے ایم کیو ایم کا ” را“ سے تعلق ثابت ہوتا ہے برطانوی حکومت اپنے شہری کو پاکستان میں تشدد کے فروغ سے روکے، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کاالطاف حسین کے بیان پر ردعمل

پیر 3 اگست 2015 00:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2 اگست۔2015ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ الطاف حسین کی بھارت کو کراچی میں مداخلت کی دعوت کی مذمت کرتے ہیں ،اس سے ایم کیو ایم کا ” را“ سے تعلق ثابت ہوتا ہے برطانوی حکومت اپنے شہری کو پاکستان میں تشدد کے فروغ سے روکے ۔

(جاری ہے)

اتوار کو ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ ، ریاست اور اس کے اداروں پر ایم کیو ایم کے حملے کے خلاف حکومت کارروائی کرے ، الطاف حسین کی اقوام متحدہ سے مداخلت کی اپیل کی مذمت کرتا ہوں۔انھوں نے کہاکہ الطاف حسین کی بھارت کو کراچی میں مداخلت کی دعوت کی مذمت کرتے ہیں ، اس سے ایم کیو ایم کا ” را“ سے تعلق سامنے ثابت ہوتا ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات