پنجگور میں ایف ڈبلیو او کی گاڑی ا لٹنے سے 3 اہلکار جاں بحق ، 7 زخمی ،لاشیں اور زخمی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل

اتوار 2 اگست 2015 23:55

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2 اگست۔2015ء) بلوچستان کے ضلع پنجگور میں تعمیراتی ادارے کی گاڑی ا لٹنے کے باعث ایف ڈبلیو او کے 3 اہلکار جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

اتوا رکو لیویز ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع پنجگورکے علاقے آر ڈی 140 میں تعمیراتی ادارے کی گاڑی الٹ گئی ۔ حادثے میں ایف ڈبلیو او کے 3 اہلکار جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے ۔ لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔زخمیوں کا علاج شروع کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :