بھارتی فوج کی بٹل سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ،پاک فوج کی بھرپور جوابی کاروائی ،بھارتی گنوں کے منہ خاموش کرادےئے

اتوار 2 اگست 2015 23:45

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2 اگست۔2015ء) بھارتی فوج نے ایک بار پھر کنٹرول لائن پر سیز فائرکی خلاف ورزی کرتے ہوئے راولا کوٹ کے علاقے بٹل سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی جس پر پاکستانی فورسز نے بھرپور جوابی کاروائی کرتے ہوئے بھارتی گنوں کے منہ خاموش کرا دےئے ۔

(جاری ہے)

اتوار کو سیکورٹی ذرائع کے مطابق راولا کوٹ کے علاقے بٹل سیکٹر میں بھارتی فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کی جس پر پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کا منہ توڑ جواب دیا اوربھارتی گنوں کے منہ خاموش کرادےئے ۔

متعلقہ عنوان :