لیاری گینگ وار غفار زکری گروپ کے اہم کارندے کو پولیس نے گرفتارکرلیا،سابق وفاقی وزیر سردار نبیل گبول نے لیاری کے حالات خراب کرنے کے لئیے غفار زکری کو پیسے اور اسلحہ فراہم کرنے کی پیشکش کی تھی، ڈی آئی جی ساوٌتھ زون کیپٹن (ر) کی میڈیا سے بات چیت

اتوار 2 اگست 2015 23:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2 اگست۔2015ء) لیاری گینگ وار غفار زکری گروپ کے اہم کارندے کو پولیس نے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے، ڈی آئی جی ساوٌتھ زون کیپٹن (ر) جمیل اتوار کو میڈیا سے بات چیت کررہے تھے،انہوں نے کہا کہ گرفتار ملزم عامر غفار زکری گروپ کا اہم رکن ہے اور ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ سابق وفاقی وزیر سردار نبیل گبول نے لیاری کے حالات خراب کرنے کے لئیے غفار زکری کو پیسے اور اسلحہ فراہم کرنے کی پیش کش کی تھی،انہوں نے بتایا کہ ملزم نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ لیاری کی قتل وغارت گری میں کسی حد تک نبیل گبول ملوث ہے اور وہ لوگوں کو ہنگامہ آرائی کے لئیے اکساتا تھا،انہوں نے کہا کہ معاملے کی پوری طرح سے تحقیقات کی جائے گی اور اگر نبیل گبول کے خلاف الزامات سچ ثابت ہوئے تو ان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے نبیل گبول کی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی،انہوں نے کہا کہ پولیس رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹھوس حکمت عملی کی بدولت لیاری کے حالات بہتر ہوئے ہیں اور وہاں سے جرائم پیشہ عناصر بھاگ چکے ہیں،انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ عزیر بلوچ کے بارے میں ان کے پاس کوئی اطلاع نہیں کہ وہ کہاں ہیں،لیکن وہ جب بھی گرفتار ہوا اس کو قانون کے کہڑے میں لایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :