الطاف حسین نے بھارت اور نیٹو سے مدد مانگی اور نہ ہی ریاستی اداروں کے خلا ف کوئی بات کی ہے ،الطاف حسین کی تقریر آئین سے متصادم نہیں ،کسی پر تنقید کرنا کوئی جرم نہیں ،کراچی آپریشن کا رخ ایم کیو ایم کی طرف موڑ دیا گیا ہے اور ہمیں دیوار سے لگا یا جا رہا ہے،ایم کیو ایم کو ملک دشمن بنانے کا عمل درست نہیں ہے،الطاف حسین ایم کیو ایم اور کروڑوں مہاجروں کے قائد اور مہاجروں کے حقوق کی جدو جہدکر رہے ہیں،ایم کیو ایم کے 150 کارکن لاپتہ اور 200 ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں شہید ہوچکے ہیں،متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار کی پریس کانفرنس

اتوار 2 اگست 2015 23:45

الطاف حسین نے بھارت اور نیٹو سے مدد مانگی اور نہ ہی ریاستی اداروں کے ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2 اگست۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ اطاف حسین نے بھارت اور نیٹو سے مدد نہیں مانگی ،انکی تقریر آئین سے متصادم نہیں ہے،کسی پر تنقید کرنا کوئی جرم نہیں ہے ،الطاف حسین نے ریاستی اداروں کے خلاف کوئی بات نہیں کی،کراچی آپریشن کا رخ ایم کیو ایم کی طرف موڑ دیا گیا ہے اوراس طرح ہمیں دیوار سے لگا یا جا رہا ہے،ایم کیو ایم کو ملک دشمن بنانے کا عمل درست نہیں ہے،الطاف حسین ایم کیو ایم اور کروڑوں مہاجروں کے قائد اور مہاجروں کے حقوق کی جدو جہدکر رہے ہیں،ایم کیو ایم کے 150 کارکن لاپتہ اور 200 ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں شہید ہوچکے ہیں۔

اتوار کو یہاں نائن زیر میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فاروق ستار نے الزام لگایا کہ کراچی آپریشن کا رخ ایم کیو ایم کی طرف موڑ دیا گیا ہے اوراس طرح ایم کیو ایم کو دیوار سے لگا یا جا رہا ہے،ہمارا کونسا مطالبہ غیر آئینی تھا؟ انھوں نے کہاکہ ایم کیو ایم کو ملک دشمن بنانے کا عمل درست نہیں ہے ،ایم کیو ایم کے مینڈیٹ کو تسلیم نہیں کیا گیا ۔

(جاری ہے)

فاروق ستا رنے کہاکہ ایم کیو ایم پر غیر اعلانیہ پابندی لگا دی گئی ہے ۔ہمارے 200 کارکن ٹارگٹ کلنگ میں شہید ہوچکے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کارکنوں کی گرفتاریوں اور ٹارگٹ کلنگ کے معاملے پر جو ڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا لیکن اس پر عملد رآمد نہیں ہوا۔ہم نے آپریشن کو شفاف بنانے کے لیے مانیٹرنگ کمیٹی بنانے کامطالبہ بھی کیا لیکن مانیٹرنگ کمیٹی بھی قائم نہ ہوئی۔

اگر مانیٹرنگ کمیٹی بن جاتی تو شاہد حالات یہاں تک نہ پہنچتے ۔انھوں نے کہاکہ شادی میں شرکت کرنے والے ہمارے 13 کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ،وزیر داخلہ سے ملاقات میں تحفظات سے آگاہ کیا تھا ۔انھوں نے کہاکہ ہمارے گرفتار 13 کارکنوں میں سے 9کو رہا کردیا گیا جبکہ 4 تاحال لاپتہ ہیں۔فاروق ستار نے مطالبہ کیا کہ وزیر داخلہ ہمارے چار کارکنوں کی غیر آئینی گمشدگی کا جواب دیں ۔

انھوں نے کہاکہ الطاف حسین کے خلاف لندن میں کیس پانچ سال سے چل رہا ہے ،الطاف حسین نے پانچ سال میں مسلح افواج اور رینجرز کے کردار کی حمایت کی ہے ۔فاروق ستار کا کہنا تھاکہ لطاف حسین ایم کیو ایم اور کروڑوں مہاجروں کے قائد ہیں اور وہ مہاجروں کے حقوق کی جدو جہدکر رہے ہیں ۔انھوں نے کہاکہ الطا ف حسین کی تقریر آئین سے متصادم نہیں ہے۔ الطاف حسین نے اپنی تقریر میں بھارت اور نیٹو سے مدد نہیں مانگی۔الطاف حسین اور ایم کیو ایم کو الگ کرنے والوں کو خواب کبھی پورا نہیں ہوگا ،کارکنوں کے قتل پر عدالتی کمیشن بنایا جائے ،کسی پر تنقید کرنا کوئی جرم نہیں ہے ۔ایم کیو ایم کو تعصب کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔انھوں نے کہاکہ ایم کیو ایم کے 40 کارکنوں کو محاورائے عدالت قتل کردیا گیا۔