لیاری میں حالات خراب کرنے کے لیے نبیل گبول نے پیسہ اور اسلحہ فراہم کیا :ملزم عامر دھوبی

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 2 اگست 2015 23:34

لیاری میں حالات خراب کرنے کے لیے نبیل گبول نے پیسہ اور اسلحہ فراہم کیا ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔2اگست۔2015ء) لیاری کے علاقے کلری سے لیاری گینگ وارکے گرفتار ملزم عامر دھوبی نے الزام عائد کیا ہے کہ لیاری میں حالات خراب کرنے کے لیے نبیل گبول نے پیسہ اور اسلحہ فراہم کیا ۔لیاری کے حالات خراب کرنے کے لیے نبیل گبول نے غفار ذکری گروپ کا استعمال کیا اور اس گروپ کو لیاری کے حالات خراب کر نے کے لیے پیسے اور اسلحہ فراہم کیا ۔

ڈی آئی جی ساﺅتھ ڈاکٹر جمیل اور ایس ایس پی سٹی فدا حسین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عامر دھوبی نبیل گبول سے رابطے میں تھا ۔عامر دھوبی ٹارگٹ کلنگ سمیت متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔ان کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم کے بیان کی روشنی میں نبیل گبول کے خلاف تحقیقات کی جائیں گی ۔عامر دھوبی نے دعویٰ کیا ہے کہ نبیل گبول غفار ذکری سے انٹرنیٹ میں رابطے پر تھا ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب نبیل گبول نے نجی ٹی وی چینل کو انٹر ویو دیتے ہوئے کہا کہ وہ عامر دھوبی کو نہیں جانتے ہیں اور نہ ہی اس سے کوئی تعلق ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ڈی آئی جی ساﺅتھ کو سیاسی کام کرنے کے بجائے ذمہ داری کا ثبوت دینا چاہیے تھا ۔نبیل گبول نے کہا کہ وہ بہت سے کرپشن کے بھانڈے پھوڑ رہے ہیں اس وجہ سے سیاسی مخالفین اس طرح کے ہتھکنڈے استعمال کر ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ اگر پولیس کے پاس اس حوالے سے ثبوت ہیں کہ مجھے گرفتار کرلیں ۔

متعلقہ عنوان :