لاٹری کا نمبر قرعہ اندازی سے پہلے سب کو معلوم

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 2 اگست 2015 23:02

لاٹری کا نمبر قرعہ اندازی سے پہلے سب کو معلوم

بلغراد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔2اگست۔2015ء)سربیامیں سربیا سٹیٹ لاٹری کے سربراہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔اس کے علاوہ بہت سے ملازمین سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔انہوں نے انعامی لاٹری کا جیتنے والا نمبر براہ راسٹ ٹیلی ویژن شو میں قرعہ اندازی سے پہلے ہی دکھا دیا تھا۔ بلغراد لاٹری کے سربراہ نے بتایا کہ وہ اخلاقی وجوہات کی بنا پر اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہو رہا ہے۔

اس نے کسی غلط کام میں ملوث ہونے سے انکار دیا ۔ قرعہ اندازی میں ٹی وی کی سکرین پر قرعہ اندازی سے پہلے ہی 21 نمبر ظاہر ہو گیاتھا۔ اس واقعے کے بعد لوگوں نے لاٹری انتظامیہ کے خلاف کرپشن کے الزامات لگانے شروع کر دئیے تاہم لاٹری انتظامیہ اسے ٹیکنیکل خرابی قرار دیتی رہی۔ کوئی بھی شخص انعامی لاٹری میں یہ ایک ملین یوروکا انعام نہیں جیت پایا۔

(جاری ہے)

لاٹری انتظامیہ نے اپنے تحریری بیان میں کہا ہے کہ یہ لاٹری مکمل قواعد و ضوابط کے مطابق تھی۔ پولیس نے لاٹری مشین، نمبر بتانے والی گیندیں اورکمپیوٹر سافٹ وئیر قبضے میں کر لیا ہے۔6 ملازمین کو شامل تفتیش کر لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں جھوٹ پکڑنے والی مشین چیک کیا جائے گا۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اگر کوئی بھی غیر قانونی کام میں ملوث ہوا تو اسے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ جیل کا راستہ کافی مختصر ہوتا ہے۔ سربیا میں خاص کر بالکان میں ریاستی لاٹری بے روز گار افراد میں بہت زیادہ مشہور ہے۔