گزشتہ دنوں گرفتار کی گئی تین غیر ملکی خواتین کو پاکستان سے ملک بدر کر دیا گیا، وزارت داخلہ

اتوار 2 اگست 2015 22:50

گزشتہ دنوں گرفتار کی گئی تین غیر ملکی خواتین کو پاکستان سے ملک بدر کر ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔2 اگست۔2015ء) وزیر داخلہ چوہدری کے حکم پر گزشتہ دنوں گرفتار کی گئی تین غیر ملکی خواتین کو پاکستان سے ملک بدر کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

اتوار کو وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق مذکورہ خواتین گزشتہ کئی سالوں سے بغیر ویزہ پاکستان میں مقیم تھیں اور غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث تھیں۔بیان میں کہا گہا کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ہدیت کی ہے کہ گرفتار کی گئی باقی غیر ملکی خواتین کو بھی جلد از جلد ملک بدر کیا جائے اوران کے آئندہ پاکستان میں داخلے پر مکمل پابندی لگائی جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں قائم مزید ایسے اڈوں اور ان کے چلانے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :