روسی ائر فورس کا ہیلی کاپٹر ہزاروں تماشائیوں کے سامنے گر گیا، پائلٹ ہلاک

اتوار 2 اگست 2015 22:50

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔2 اگست۔2015ء) روسی ائر فورس کا ہیلی کاپٹر ہزاروں تماشائیوں کے سامنے گر گیا جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک اور کئی افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

اتوار کو ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق ماسکو میں منعقد ہونے والے ائرشو میں شامل ایک فوجی ہیلی کاپٹر اچانک گر گیا۔ ائرشو دیکھنے والے ہزاروں لوگوں کے سامنے گرنے والے ہیلی کاپٹر کا پائلٹ موقع پر ہی جاں بحق جبکہ کئی تماشائی زخمی ہو گئے جنہیں قریبی ہسپتالوں میں داخل کر دیا گیا ہے۔ وزارت دفاع نے کہا ہے کہ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

متعلقہ عنوان :