الطاف حسین نے چاروں طرف سے مایوس ہو کر اب بھارت کو پاکستان پر حملہ کی دعوت دی اور نیٹو اور واشنگٹن کو پاکستان کیخلاف فوج کشی کا مطالبہ کیا ہے،پاکستان اور اسکے اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی نے الطاف حسین کی اصلیت کو بے نقاب کر دیا ہے،امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کی طرف سے الطاف حسین کے بیان کی مذمت

اتوار 2 اگست 2015 22:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2 اگست۔2015ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے الطاف حسین کے بیان کی شدید مذمت کی ہے اور اپنے سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ الطاف حسین نے چاروں طرف سے مایوس ہو کر اب بھارت کو پاکستان پر حملہ کی دعوت دی ہے اور نیٹو اور واشنگٹن کو پاکستان کے خلاف فوج کشی کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہاپاکستان اور پاکستانی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی نے الطاف حسین کی اصلیت کو بے نقاب کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

سراج الحق نے کہا کہ کراچی کے عوام کو اس کا نوٹس لینا چاہیے کہ ان کے نام پر پاکستان کو بدنام کرنے کی مہم چلائی جارہی ہے۔انھوں نے کہا کہ یہ موقع ہے کہ حکومت پاکستان اس پر خامو ش نہ رہے اور غدار کو پاکستان لا کر سزا سنائی جائے۔سراج الحق نے کہا کہ حکومت پاکستان برطانیہ سے الطاف حسین کے رویے پر سخت احتجاج کرے۔ برطانیہ نے پاکستانی عدالتوں کے مفرور کو اپنے ہاں پناہ دے رکھی ہے اور اسے پاکستان اور پاکستانی اداروں کے خلاف نفرت پھیلانے،منی لانڈرنگ کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے۔