وزیراعظم کے قافلے پر غلطی سے گاڑی گھس آئی، مشتبہ شخص پاکستان ائیر فورس کا ریٹائرڈ کموڈور نکلا

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 2 اگست 2015 22:13

وزیراعظم کے قافلے پر غلطی سے گاڑی گھس آئی، مشتبہ شخص پاکستان ائیر فورس ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔2 اگست۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف کے قافلے پر مبینہ حملے کا ڈراپ سین ہو گیا، ترجمان وزیراعظم آصف کرمانی نے کہا ہے کہ مری سے اسلام آباد آتے ہوئے ایک گاڑی غلطی سے قافلے میں گھس آئی، گاڑی میں سوار شخص پاک فضائیہ کا ریٹائرڈ کموڈر حفیظ الرحمن اپنی فیملی کے ہمراہ تھا، اسے معلوم نہیں تھا کہ قافلہ وزیراعظم کا تھا، سیکورٹی اہلکاروں نے تفتیش کے بعد حفیظ الرحمن کو رہا کر دیا، ترجمان وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور ان کا خاندان محفوظ ہے، تمام حقائق سامنے لائیں گے۔

متعلقہ عنوان :