سعودی عرب میں پاکستانی سفیر کی شہزادہ فیصل بن بندربن عبدالعزیز سے ملاقات میں، دوطرفہ تعلقات اور پاکستانی کمیونٹی کی فلاح وبہبود سے متعلق امور پر تبادلہ

اتوار 2 اگست 2015 22:09

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2 اگست۔2015ء) سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر منظور الحق نے ریاض کے گورنر شہزادہ فیصل بن بندربن عبدالعزیزال سعود سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات اور پاکستانی کمیونٹی کی فلاح وبہبود سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

انھوں نے2 ملین سے زائد پاکستانیوں کے دونوں ممالک کی معیشتوں کی ترقی اور دونوں برادرانہ ممالک کے عوام کے درمیان دوستی کے پل کے طور پر کام کرنے کے کردار کوسراہا۔

گورنر شہزادہ فیصل بن بندربن عبدالعزیزال سعود نے کہاکہ پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان تاریخی اورثقافتی بنیادوں پر قریبی دوستانہ تعلقات ہیں ۔انھوں نے سعودی عرب کی ترقی میں پاکستانی کمیونٹی کے تعاون اور کردار کو سراہا۔انھوں نے یقین دہانی کرائی کہ پاکستانیوں کو درپیش تمام مسائل کو حل کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کیے جائیں گے ۔پاکستانی سفیر نے اس یقین دہانی پر گورنر ریاض کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :