وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا ہ کا الطاف حسین کے اشتعال انگیز بیانا ت کے خلاف قرارد اد لانے کا اعلان ،الطاف حسین جھوٹے اور غیر آئینی بیانات دے رہے ہیں ، پاکستان میں مہاجروں کا قتل نہیں ہورہا،الطاف حسین کے بیانات غیر آئینی اور ملک دشمن ہیں،اگر الطاف حسین کو بھارت اچھا لگتا ہے تو وہاں جا کر آباد ہوجائیں،پرویز خٹک

اتوار 2 اگست 2015 22:09

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2 اگست۔2015ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا ہ پرویز خٹک نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں الطاف حسین کے اشتعال انگیز بیانا ت کے خلاف قرارد اد لانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ الطاف حسین غلط بیان دے رہے ہیں کیو نکہ پاکستان میں مہاجروں کا قتل نہیں ہورہا،لطاف حسین کے بیانات غیر آئینی اور ملک دشمن ہیں۔

(جاری ہے)

اتوار کو ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے متنازعہ بیانات پر تبصرہ کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہاکہ عدالت فیصلہ کر ے کے الطاف حسین ملک کے حامی ہیں یا دشمن۔ پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ الطاف حسین کو ایک بار سختی سے واضح کردیا جائے کہ اس طرح کے ملک دشمن بیانات نہ دیں۔اگر الطاف حسین کو بھارت اچھا لگتا ہے تو وہاں جا کر آباد ہوجائیں۔ان کا مزید کہنا تھاکہ کے پی کے اسمبلی میں الطاف حسین کے اشتعال انگیز بیانا ت کے خلاف قرارد اد لائیں گے ۔