سکھر الیکٹرک پاور سپلائی کمپنی (سیپکو ) سمیت بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور خسارے کو پورا کرنے کیلئے کوئی کسر باقی نہیں چھوڑینگے ‘بجلی چوری میں ملوث صارفین اور سہولت کار کرپٹ افسران کو کسی صورت نہیں بخشا جائے گا، وزیر مملکت برائے پانی و بجلی چوہدری عابد شیر علی کی مسلم لیگ (ن) سکھر کے کارکنوں کے وفد سے گفتگو

اتوار 2 اگست 2015 22:04

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2 اگست۔2015ء) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی چوہدری عابد شیر علی نے کہا ہے کہ سکھر الیکٹرک پاور سپلائی کمپنی (سیپکو ) سمیت بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور خسارے کو پورا کرنے کے لئے کوئی کسر باقی نہیں چھوڑینگے بجلی چوری میں ملوث صارفین اور سہولت کار کرپٹ افسران کو کسی صورت بخشا نہیں جائے گا ۔

سیپکو کو کے کرپٹ افسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنی کارکردگی ہو بہتر بناکر صارفین کی شکایت کا ازالہ کریں۔

(جاری ہے)

اتوار کو خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیر ہاؤس میں مسلم لیگ ن ضلع سکھر کے سینئر رہنما دلاور خان , سردار شہزاد عباسی کی قیادت میں ملاقات کرنے والے کارکنوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر دلاور خان نے سکھر الیکٹرک پاور سپلائی کمپنی سیپکو کے حوالے سے سکھر , لاڑکانہ , خیرپور , گھوٹکی کے عوام کی شکایت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ لائن لاسز کی کمی کو پورا کرنے کے لئے سیپکو انتظامیہ کی جانب سے غریب اور بل ادا کرنے والے صارفین کو نشانہ بنا یا جارہا رہے گھنٹوں غیر علانیہ اوور ریڈنگ , دیڈیکشن بل بھیج کے عوام کو پریشان کیا جارہا ہے عابد شیر علی نے وفد کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ سیپکو کے حوالے سے عوام کی جائز شکایت کو ہر صورت ازالہ کیا جائے گا وہ جلد سکھرکا دوبارہ دورہ کرینگے اور پارٹی کارکنوں کے مسائل کو بھی دیکھیں گے کارکن سندھ میں پارٹی کو مضبوط کریں ۔