Live Updates

نوازشر یف نے عام انتخابات 2013سے پہلے مجھے آدھی سٹیں دینے کی پیشکش کی ‘عمران خان کا انکشاف، طاہر القادری کے دھر نے پیچھے کون تھا مجھے کوئی پتہ نہیں ‘ہمارے دھر نے کے پیچھے کوئی انٹیلی جنس ادارہ یا فوج نہیں صرف پارٹی نظر یہ رہا ہے ‘ اندروانی اختلافات کی وجہ سے پارٹی کمزور ہو رہی ہے ہمیں ہر صورت اختلافات کو ختم کر ناہو گا ‘ پورے ملک کی نظریں صرف تحریک انصاف پر ہیں ملک کے سٹیٹس کو آج پی ٹی آئی سے خطرہ ہے اور تمام جماعتیں خیبر پختونخواہ کے بلدیاتی انتخابات میں ہم سے شکست کھا چکیں ہیں ‘تحریک انصاف کے دھرنے نے لوگوں میں شعور پیدا کردیا‘بے نظیر بھٹو شہیداپنے والد اور بلا ول بھٹو اپنی والدہ کی وجہ سے لیڈر بنا ہے مگر ہمارے ساتھ پاکستان کے20کروڑ عوام ہیں ‘جہانگیر ترین اور اسد عمر کو گڈ گورننس کی وجہ سے پارٹی میں شامل کیاہے ‘لاہور کے علیم خان نے مشکل وقت میں شوکت خانم اور پارٹی ساتھ دیا انکے خلاف سازشوں اور تنقید سے مجھے بہت افسوس ہو تا ہے،تحر یک انصاف کی نیشنل کونسل کے پہلے اجلاس سے خطاب‘پر ویز خٹک “ جہا نگیر تر ین ‘قر یشی چوہدری محمد سرور اور دیگر کی بھی شر کت

اتوار 2 اگست 2015 22:04

نوازشر یف نے عام انتخابات 2013سے پہلے مجھے آدھی سٹیں دینے کی پیشکش کی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2 اگست۔2015ء) پاکستان تحر یک انصاف کے سربراہ عمران خان نے انکشاف کیا ہے کہ نوازشر یف نے عام انتخابات 2013سے پہلے مجھے آدھی سیٹیں دینے کی پیشکش کی لیکن میں نے صاف انکار کر دیا ‘ طاہر القادری کے دھر نے پیچھے کون تھا مجھے کوئی پتہ نہیں مگر ہمارے دھر نے کے پیچھے کوئی انٹیلی جنس ادارہ یا فوج نہیں صرف پارٹی نظر یہ رہا ہے ‘ اندروانی اختلافات کی وجہ سے پارٹی کمزور ہو رہی ہے ہمیں ہر صورت اختلافات کو ختم کر ناہو گا ‘ پورے ملک کی نظریں صرف تحریک انصاف پر ہیں ملک کے سٹیٹس کو آج پی ٹی آئی سے خطرہ ہے اور تمام جماعتیں خیبر پختونخواہ کے بلدیاتی انتخابات میں ہم سے شکست کھا چکیں ہیں ‘تحریک انصاف کے دھرنے نے لوگوں میں شعور پیدا کردیا‘بے نظیر بھٹو شہیداپنے والد اور بلا ول بھٹو اپنی والدہ کی وجہ سے لیڈر بنا ہے مگر ہمارے ساتھ پاکستان کے20کروڑ عوام ہیں ‘جہانگیر ترین اور اسد عمر کو گڈ گورننس کی وجہ سے پارٹی میں شامل کیاہے ‘لاہور کے علیم خان نے مشکل وقت میں شوکت خانم اور پارٹی ساتھ دیا انکے خلاف سازشوں اور تنقید سے مجھے بہت افسوس ہو تا ہے ۔

(جاری ہے)

وہ اتوار کے روز مقامی ہوٹل میں تحر یک انصاف کی نیشنل کونسل کے پہلے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر وزیر اعلی کے پی کے پر ویز خٹک ‘نیشنل آرگنائزر جہا نگیر تر ین ‘سنٹر ل آرگنائزر شاہ محمودقر یشی ‘پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمد سرور سمیت پنجاب اور چاروں صوبوں کے صوبائی عہدیداروں کے علاوہ پورے ملک کے تمام اضلاع سے آرگنائزر کی سربراہی میں پانچ پانچ اراکین پرمشتمل وفود نے شر کت کی جبکہ عمران خان نے اراکین کو جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال ‘پنجاب اور سندھ کے بلدیاتی انتخابات سمیت دیگر ایشوز کے حوالے سے اعتماد میں لیا اور آئندہ کی حکمت عملی کے حوالے سے مکمل مشاورت کی گئی جبکہ تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ 2013 ء کے عام انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے کوئی شک نہیں تھا کس نے کتنی دھاندلی کی ؟ یہ کمیشن نے طے کرنا تھا جو نہ کراپایالیکن ہم نے وعدے کے مطابق جو ڈیشل کمیشن کے فیصلے کو تسلیم کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ مجھے کسی عہدے اور شہرت کا لالچ نہیں اگر کسی عہدے کا لالچ ہو تا پرو یز مشرف کے ساتھ ملکر وزیر اعظم بن چکا ہو تا مگر مجھے صرف ملک اور قوم کی فکر ہے میں آج بھی پاکستان کو کر پشن ‘لوڈشیڈ نگ سمیت دیگر بحرانوں سے نجات دلا کر ترقی کی راہ پر گامزن کر نے کی جنگ لڑ رہا ہوں اور مجھے خوشی ہے کہ تحر یک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی اور عوامی جماعت بن چکی ہے اور ہماری مقبولیت کی وجہ سے باقی تمام سیاسی جماعتیں ہم سے خوفزدہ ہیں اور کے پی کے بلدیاتی انتخابات میں تمام جماعتوں نے ہمارے خلاف ملکر الیکشن میں حصہ لیا لیکن انکو عبر ت ناک شکست ملی ہے اور چند روز پہلے کے پی کے میں ضمنی بلدیاتی انتخابات میں تحر یک انصاف کو پہلے سے5گنا زیادہ ووٹ ملے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ قوم کی نظریں اب بھی تحریک انصاف پرہیں کوئی بھی پارٹی پانچ روز میں پانچ لاکھ لوگ اکٹھے نہیں کر سکتی ہے مگر ہم نے 5دن کے نوٹس پر لاہور میں23مارچ کو مینار پاکستان میں10لاکھ سے زائد لوگوں کو جمع کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے پولیٹیکل سائنس پڑھی ہے بلکہ پاکستان میں سیاست کا اندازہ نہیں تھا پاکستان کو بچانے کیلئے سیاست میں آیا کوئی ایسی جماعت نہیں ملی کہ اس میں شامل ہوتا ۔

انہوں نے کہا کہ مشرف نے مجھے کہا کہ پاکستانی عوام کرپٹ لوگوں کو ووٹ دیتے ہیں آج تحریک انصاف اس نہج پر پہنچ چکی ہے کہ پورے ملک کی نظریں صرف تحریک انصاف پر ہیں ملک کے سٹیٹس کو آج پی ٹی آئی سے خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2013 ء کے الیکشن سے پہلے نواز شریف نے آدھی سیٹیں دینے کی پیشکش کی مگر میں نے انکار کر دیا اور تحر یک انصاف نے عام انتخابات میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے ہیں اور آنیوالا وقت بھی پاکستان تحر یک انصاف کا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف واحد پارٹی ہے جس سے تمام پارٹیاں خوفزدہ ہیں الیکشن کے دوران مختلف جماعتوں کی وجہ سے اتحاد کی آفر آئی ہوئی تھی انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کا فیصلہ پہلے سے کر چکے تھے دھرنا آئی ایس آئی کے کہنے پر نہیں دیا گیا،عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے بعد میں لانگ مارچ کا فیصلہ کیا تھا ایک دوسرے کے ساتھ رابطے تھے۔

مجھے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ د ھرنے میں کون کون آئے ہوئے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے دھرنے نے لوگوں میں شعور پیدا کردیا‘پارٹی کا کوئی فیصلہ مشاورت کے بغیر نہیں ہوتا انہوں نے کہا کہ ہمارا مینڈیٹ چوری ہوا اس لئے جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کیا رپورٹ آنے کے بعد تحفظات اب بھی ہیں دھاندلی میں کوئی شک نہیں پوری قوم جانتی ہے کہ عام انتخابات میں بدترین دھاندلی ہوئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ مجھے پتہ ہے کہ دھرنے میں کون کون آیااور کس نے ساتھ چھو ڑ دیا‘پارٹی کے لیے کس نے کتنا کام کیا اس کا فیصلہ میں خود کروں گا ۔جہانگیر ترین کے خلاف چلنے والی مہم پر دکھ ہو تا ہے کیو نکہ انہوں نے مشکل حالات میں پارٹی کا ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تاثر دینا غلط ہے کہ دھرنے کے پیچھے فو ج یا آئی ایس آئی کا کا ہا تھ تھا‘ہم نے اپنا مینڈیٹ چوری ہو نے پر انکوائری کمیشن کا مطالبہ کیا لیکن حکومت نے ہمیں سڑکوں پرآنے پر مجبور کیا‘دھرنے کا فیصلہ پارٹی کی سنٹر ل ایگزیکٹو کمیٹی نے کیا تھا ۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کے اندرونی معاملات پارٹی کے اندر ہی حل ہو نے چاہیے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات