سندھ میں اغوا برائے تا وان کا اس وقت کو ئی کیس نہیں ‘کراچی میں ٹا رگٹ کلنگ اور بھتہ خو ری پر کنٹرول کر لیا گیا ہے ، سندھ کے وزیر داخلہ سہیل انور سیال کی سکھر بیراج کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت

اتوار 2 اگست 2015 21:59

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2 اگست۔2015ء) سندھ کے وزیر داخلہ سہیل انور سیال نے کہا ہے کہ سندھ میں اغوا برائے تا وان کا اس وقت کو ئی کیس نہیں ہے کراچی میں ٹا رگٹ کلنگ اور بھتہ خو ری پر کنٹرول کر لیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار خیال سکھر بیراج کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے ان کا کہنا تھا کہ اگر پو لیس کے محکمے میں کرپشن ہے تو اسکی محکمہ جا تی تحقیقات ہو گی اور جو ملوث ہو گا اس کو کسی صور ت بخشا نہیں جا ئے گا چار پو لیس افسران کی خدمات وفاق کے حوا لے کرناروٹین کا معاملہ ہے جب جب ضروت پڑتی ہے وفاق سے افسران کی خدمات لیتے اور دیتے ہیں کراچی میں امن وا مان کی صورتحال تسلی بخش ہے ا لطاف حسین کے حوا لے سے عدالت جو احکا مات دے گی اس پر سندھ حکو مت عمل کر ے گی کراچی میں رینجرزاور پو لیس مل کر اور اندرون سندھ پولیس کام کر رہی ہے گھوٹکی ضلع میں امن وامان کے حوا لے سے آئندہ ایک سے دور وز میں اجلاس بلا یا ہے جبکہ صحا فیوں کے اغوا کے معا ملے پر ڈی آئی جی کی سربراہی میں دو رکنی کمیٹی بنا دی ہے ان کا کہنا تھا کہ پو لیس ڈیپا رٹمنٹ کی جانب سیلاب کے دورن محکمہ ایریگیشن کو خدمات دی گئی ہیں تاکہ اگر سیلاب متاثرین کی آمد کے بعد کو ئی امن و امان کا کو ئی مسئلہ ہو تو اس سے نمٹا جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :