چیف الیکشن کمشنر سردار رضاخان کا صوبائی الیکشن کمشنر سے تقر ری تبادلوں کے اختیارات واپس لینے کا انکشاف

اتوار 2 اگست 2015 21:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2 اگست۔2015ء) چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضاخان کا صوبائی الیکشن کمشنر سے تقر ری تبادلوں کے اختیارات واپس لینے کا انکشاف جبکہ2013کے عام انتخابات کے حوالے سے اہم فیصلوں کی تفصیلات بھی مانگ لی گئیں ہیں‘چیف الیکشن کمشنر کا حکامات کی خلاف ورزی کر نیوالوں کے خلاف سخت کاروائی کا بھی فیصلہ۔

(جاری ہے)

ایک ٹی وی رپورٹ کے مطابق پاکستان تحر یک انصاف اور پیپلزپارٹی کے صوبائی الیکشن کمشنر ز سے استعفوں کے مطالبے کے بعد چیف الیکشن کمشنرآف پاکستان جسٹس (ر) سردار محمد رضا خان نے فوری طور پر تمام صوبائی الیکشن کمشنر ز سے تقر ری وتبادلوں اور اہم فیصلوں کے حوالے سے اختیار ات واپس لے لیے ہیں اور انکو کسی بھی معاملے پر فیصلے سے پہلے چیف الیکشن کمشنر سیکرٹر یٹ کو آگاہ کر نے کی ہدایت کی گئی اور صوبائی الیکشن کمشنرز سے 2013کے عام انتخابات میں کیے جانیوالے اہم فیصلوں اور تقر ریوں او تبادلوں کے حوالے سے بھی تمام تفصیلات مانگ لیں گئیں ہیں تاہم الیکشن کمشنر آف پاکستان کی جانب سے اسکی باقاعدہ تصد یق نہیں کی جا رہی تاہم میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے اختیار ات واپس لینے کی تصد یق کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :