ماڈل ایان علی کے منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کیلئے اہم انٹیلی جنس ادار ے نے بھی متعلقہ حکام کو خط لکھ دیا‘ذرائع

اتوار 2 اگست 2015 21:55

ماڈل ایان علی کے منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کیلئے اہم انٹیلی جنس ادار ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2 اگست۔2015ء) سپر ماڈل ایان علی کے منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کیلئے اہم انٹیلی جنس ادار ے نے بھی متعلقہ حکام کو خط لکھ دیا جبکہ مذکورہ ادارہ ایان علی کیس کے حوالے سے انتہائی اہم معلومات بھی فراہم کر یگا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پاکستان میں انٹیلی جنس میں منفرد مقام رکھنے والے ایک ادارے نے ایان علی منی لانڈرنگ کیس کے حوالے سے اہم معلومات ملنے کے بعد متعلقہ حکام کو باقاعدہ خط لکھ دیا ہے کہ انہیں بھی اس کیس کی تحقیقات کی اجازت دی جائے اورامکان ہے کہ آئندہ چند روز اس فیصلہ سے اہم فیصلہ ہو جا ئیگا جسکے بعد مذکورہ انٹیلی جنس ادارہ ایان علی منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات شروع کرر دیا گا جس میں اہم انکشافات بھی متوقع ہے ۔

متعلقہ عنوان :