وزیراعظم پر حملے کی کوشش ناکام

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 2 اگست 2015 21:37

وزیراعظم پر حملے کی کوشش ناکام

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔2 اگست۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف پر حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم اہل خانہ کے ہمراہ مری سے اسلام آباد آ رہے تھے، ان کے سیکورٹی قافلے میں ایک سفید پراڈو گاڑی گھس آئی ہے ، جس نے وزیراعظم کی گاڑی کو ٹکر مارنے کی کوشش کی ، قافلے کی کئی گاڑیاں آپس میں ٹکراتے ٹکراتے بچیں، سیکورٹی حکام نے مشتبہ گاڑی اور شخص کو حراست میں لے لیا ، پوچھ گچھ جاری ہے، مشکوک شخص کا نام پتہ غلط نکلا جبکہ سفید پراڈو گاڑی کی نمبر پلیٹ بھی جعلی ہے، وزیراعظم نواز شریف اپنی فیملی کے ہمراہ خیریت سے وزیراعظم ہاوٴس پہنچ گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :