باکسر عامر خان پہلی بار آبائی ملک میں ایکشن میں دکھائی دیئے، بچوں بڑوں سے دودوہاتھ کیے، مدا ح سیلفیزلیتے رہے، پاکستان کھیلوں کیلئے محفوظ ملک ہے ،عامر خان کو یہاں بیحد پیار ملنے پر بہت خوشی محسوس ہوتی ہے ،کھیلوں کے فروغ کے لئے اسپورٹس اکیڈمیاں بننی چاہئیں ،عامر خان کی اکیڈمی سے اور عامر خان بنیں گے،پاکستانی نژاد عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 2 اگست 2015 21:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2 اگست۔2015ء) پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان پہلی بار اپنے آبائی ملک میں رنگ میں جلوہ گر ہوئے، بچوں بڑوں سے دودوہاتھ کیے مداحوں کیساتھ سیلفیزلیتے رہے۔تفصیلات کے مطابق اتوار کو لاہور کے نجی ہوٹل میں ہونے والی تقریب میں پاکستانی نژادبرطانوی باکسرعامرخان پہلی بار اپنے آبائی ملک میں ایکشن میں دکھائی دئیے باکسنگ رنگ میں ان کے حریف ننھے بچے اورجوان پرجوش دکھا ئی دےئے ا ورعامرخان کیساتھ دودوہاتھ کرتے رہے۔

عامرخان کاکہناتھاکہ وہ چاہتے ہیں کہ پاکستانی نوجوان بھی عالمی مقابلوں میں حصہ لیں اورملک کانام روشن کریں۔ پاکستانی نژاد بر طانوی باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم نے کہا ہے کہ پاکستان محفوظ ملک ہے او رعامر خان کو یہاں بیحد پیار ملنے پر بہت خوشی محسوس ہوتی ہے ،کھیلوں کے فروغ کے لئے اسپورٹس اکیڈمیاں بننی چاہئیں اور جب عامر خان اکیڈمی بنائیں گے تو اس سے اور عامر خان بنیں گے ۔

(جاری ہے)

عالمی شہرت یافتہ باکسرعامر خان کی اہلیہ نے مزید کہا کہ پاکستان بہت پیار املک ہے ، عامر خان کو یہاں پر جتنا پیار ملتا ہے اسے دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے ،مجھے بھی پاکستان آکر بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے اور محبت دینے پر عوام کی شکر گزار ہوں، خواہش ہے کہ وہ ہرسال پاکستان آئیں لیکن عامرکی باکسنگ سے محبت اکثراس راہ میں رکاوٹ بن جاتی ہے۔ فریال مخدوم نے کہا کہ پاکستانی بچوں میں بہت پوٹینشنل ہے لیکن انہیں سیکھنے کے لئے مواقع میسر نہیں ۔

حکومت کھیلوں کے فروغ کے لئے اسپورٹس اکیڈمیاں بنائے ۔انہوں نے کہا کہ عامر خان بھی اکیڈمی بنا رہے ہیں اور عامر کی اکیڈمی سے اور بھی عامر خان بنیں گے ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان محفوظ ملک ہے اسے صرف میڈیا میں غیر محفوظ ملک کے طور پر پیش کیا جاتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :