وزارت پانی و بجلی نے کروڑوں روپے کی کرپشن میں ملوث واپڈاکے ایکسئین نوکری سے برطرف کردیا گیا ،دیگر افسران میں کھلبلی مچ گئی‘ بچاؤکیلئے بھاگ دوڑ شروع کر دی

اتوار 2 اگست 2015 21:27

نواب شاہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2 اگست۔2015ء) وزارت پانی و بجلی نے کروڑوں روپے کی کرپشن میں ملوث واپڈاکے ایکسئین نوکری سے برطرف کردیا گیا ،دیگر افسران میں کھلبلی مچ ،اپنے آپ کو بچانے کے لئے بھاگ دوڑ شروع۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفاقی محکمہ پانی و بجلی نے حیسکو میں کروڑوں روپے کی کرپشن کے الزام میں نواب شاہ ڈویژن حیسکو کے ایگزیکٹوانجیئنراشوک کمار کو نوکری سے برطرف کردیا ہے وفاقی محکمہ پانی و بجلی کے زرائع کے مطابق نوکری سے فارغ کیا جانے والے ایکسیئن اشوک کمار پر محکمہ میں کروڑوں روپے کی بجلی کے بلوں کی بوگس ایڈجسٹمنٹ کرنے الزام تھا اس سلسلہ میں حیسکوترجمان کے مطابق وزارت پانی وبجلی نے مکمل انکوئری کی جس میں یہ انکشاف ہوا کہ اشوک کمار 93,63ملین روپے کی کرپشن میں ملوث پائے گئے جس کی پاداش میں ان کو نوکری سے برطرف کردیا گیا ہے اس سلسلہ میں رابطہ کرنے پر حیسکوچیف ایگزایکٹو آفیسر محمد سیلم جاٹ نے بتایا کہ کسی بھی صورت میں غفلت برتنے اور کرپشن میں ملوث افسران و ملازمین کو برادشت نہیں کیا جائے گاان کے خلاف سخت محکمانہ جاتی کاروائی کی جائے گی دوسری جانب ایکسئین اشوک کمار کی برطرفی سے حیسکو افسران اور ملازمین میں کھلبلی مچ گئی ہے اور انہوں اپنے آپ کو بچانے کے لئے بھاگ دوڑ شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :