سعودی عرب میں ایک بھیڑ کی قیمت15 لاکھ ریال

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 2 اگست 2015 20:35

سعودی عرب میں ایک بھیڑ کی قیمت15 لاکھ ریال

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔2اگست۔2015ء)سعودی عرب کے ایک کسان کی بھیڑ کی قیمت 15 لاکھ سعودی ریال(40700775روپے) لگ چکی ہے۔اس بھیڑ کے جسم پر پیدائشی طور پر “محمد” لکھاہوا ہے۔ محمد بن یحیٰ ال اداوی نے اتنی بڑی رقم کی پیشکش کے باوجود اس بھیڑ کو بیچنے سے انکار کر دیا ہے۔ محمد بن یحیٰ نے اس بھیڑ کو قدرت کا کرشمہ قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

سعودی اخبار صدا نے یوٹیوب پراس بھیڑ کی ویڈیو بھی اپ لوڈ کی ہے، اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک سیاہ و سفید بھیڑ پر واضح طور پرعربی میں محمد لکھا ہوا ہے۔ سعودی عرب کے جنوبی صوبے جازان سے تعلق رکھنے والے محمد بن یحیٰ نے بتایا کہ بہت سے لوگ اس کی بھیڑ کو دیکھنے آ رہے ہیں۔ سب لوگ اس کی بھیڑ پر محمد کا نام پڑھ کر خوش ہو رہے ہیں۔