الطاف حسین کی متنازعہ تقریر پر حکومت کے علاوہ پاکستانی عوام کابھی اظہار تشویش

اتوار 2 اگست 2015 20:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2 اگست۔2015ء)متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی جانب سے کی گئی تقریر پر حکومت کے علاوہ پاکستانی عوام نے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ایم کیو ایم کے قائد کی جانب سے بارہا قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ حکومت پاکستان کو برطانوی اعلیٰ حکام سے ربطہ کر کے الطاف حسین کی پاکستان مخالف تقاریر کو روکنا چاہیے۔

الطاف حسین کی ایسی تقاریر سے محب طن عوام کے جذبات کو شدید دھچکا لگا ہے۔ ذرائع کے مطابق الطاف حسین نے ہمیشہ ہمسایہ ملک کو کراچی میں مداخلت کی پیش کش کی ہے او ران کے کئی کارکن ملک دشمن ایجنسیوں کیلئے کام کرتے ہوئے پکڑے گئے ہیں جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ الطاف حسین پاکستان دشمنوں کیلئے کام کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی الطاف حسین کئی بار قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کر رہے ہیں اور اس دفعہ تو حد کر دی جبکہ براہ راست بھارت اور نیٹو فورسز کو کراچی اور پاکستان سے خود مختار اور آزاد ملک میں مداخلت کی دعوت دی۔

عوام نے بھی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ الطاف حسین کے خلاف سخت ایکشن لینے کی ضرورت ہے اور برطانوی اعلیٰ حکام سے رابطہ کر کے الطاف حسین کی شر انگیز تقریروں کو روکنا چاہیے۔