قومی اسمبلی کا اجلاس (کل ) ہوگا ، الطاف حسین کے خلاف قرار داد لائے جانے کا امکان،وفاقی وزیر داخلہ الطاف حسین کے متنازعہ بیانات سے پیداشدہ صورتحال کے حوالے سے ایوان کو اعتماد میں لیں گے

اتوار 2 اگست 2015 19:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2 اگست۔2015ء) قومی اسمبلی کا اجلاس (کل ) سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت ہوگا ،اجلاس میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف قرار داد لائے جانے کا امکان ہے جبکہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار الطاف حسین کے متنازعہ بیانات سے پیداشدہ صورتحال کے حوالے سے ایوان کو اعتماد میں لیں گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس (کل) پیرکو ہوگا جس میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے بیانات کے حوالے سے بحث ہوگی ۔

اجلاس میں جماعت اسلامی اور تحریک انصاف سمیت دیگر جماعتوں کی جانب سے الطاف حسین کے متنازعہ بیانات کے خلاف قرارداد لائے جانے کا امکان ہے ۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدی نثار علی خان الطاف حسین کے متنازعہ بیانات سے پیدا ہونے والی صورتحال پر ایوان کو اعتماد میں لیں گے ۔