Live Updates

عمران خان نے پارٹی میں قبضہ مافیا پربات کرنے پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے‘ عمران خان پارٹی کے نظریہ کے محافظ ہیں‘ سیاسی جماعتوں میں اختلافات ہو جاتے ہیں لیکن اسے میڈیا میں آ کر اس طرح اچھالنا غلط بات ہے، تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین کی پارٹی کی نیشنل کونسل کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو

اتوار 2 اگست 2015 19:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2 اگست۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ عمران خان نے پارٹی میں قبضہ مافیا پربات کرنے پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے‘ عمران خان پارٹی کے نظریہ کے محافظ ہیں‘ سیاسی جماعتوں میں اختلافات ہو جاتے ہیں لیکن اسے میڈیا میں آ کر اس طرح اچھالنا غلط بات ہے۔

(جاری ہے)

وہ اتوار کو تحریک انصاف کی نیشنل کونسل کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ جہانگیر ترین نے کہاکہ انٹرا پارٹی انتخابات عمران خان تسنیم درانی سے 2 روز میں مشاورت کر کے فائنل کر لیں گے۔ عمران خان نے پارٹی میں قبضہ مافیا پر بات کرنے پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ عمران خان تحریک انصاف کے نظرئیے کے محافظ ہیں۔ سیاسی جماعتوں میں اختلافات ہو جاتے ہیں اس کا یہ مطلب نہیں کہ اختلافات کی باتیں میڈیا پر آ کر کی جائیں ۔ اختلافات کی باتوں سے پارٹی کو نقصان پہنچا ہے۔ امید ہے آج کے بعد اختلافات ختم ہو جائیں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات