اسلام آباد، آئی الیون کچی آبادی کے خلاف سی ڈی اے کا آپریشن مکمل، 100 فیصد علاقہ کلیئر ، ایک ہزار سے زائد مکانات مسمار

اتوار 2 اگست 2015 19:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2 اگست۔2015ء) وفاقی دارالحکومت کے سیکٹرآئی الیون کی کچی آبادی کے خلاف سی ڈی اے کا آپریشن مکمل ہو گیا ، 100 فیصد علاقہ کلیئر کرا لیا گیا ہے ، آپر یش کے دوران ایک ہزار سے زائد مکانات کو مسمار کیا گیا ، مکینوں کی جانب سے از خود سامان بحفاظت نکال لیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر آئی الیون کی غیر قانونی آبادی کے خلاف سی ڈی اے کا آپریشن چوتھے روز بھی جاری رہا،آپریشن دوران سیکٹر میں قائم تمام غیر قانونی مکانات کو 1 گرا د یا گیا جبکہ علاقے میں لگائے گئے فرنیچر اور دیگر کارخانوں سمیت 14 جھونپڑے بھی گرا دیئے اور آپریشن کے دوران ایک مسجد کو بھی شہید کردیا گیا ہے ۔

علاقے میں بنائے گئے ناجائز کمروں کو بھی مسمار کردیا گیا ۔ کچی آبادی کے خلاف آپریشن سی ڈی اے کے ممبر انوائرمنٹ مسطفین کاظمی اور ممبر ایڈمن کے علاوہ سی ڈی اے دیگر افسران کی موجودگی میں ہوا جبکہ اسلام آباد پولیس کے ایس ایس پی آپریشن ساجد کیانی بھی کچی آبادی کے خلاف آپریشن کے بارے میں پولیس سے رابطے میں رہے اور وقتاً فوقتاً دورے کرتے رہے ۔

متعلقہ عنوان :