دھرنے کی حقیقت سے جتنا واقف ہوں ، کتاب لکھ سکتا ہوں ،لیکن ہماری توجہ پاکستان کے مسائل پر ہے، چوہدری نثار علی خان

اتوار 2 اگست 2015 19:28

دھرنے کی حقیقت سے جتنا واقف ہوں ، کتاب لکھ سکتا ہوں ،لیکن ہماری توجہ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2 اگست۔2015ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ دھرنے کی حقیقت سے جتنا علم ہے، کتاب لکھ سکتا ہوں لیکن ہماری توجہ پاکستان کے مسائل پر ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ چوہدری نثار نے دھرنے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں مسکراتے ہوئے کہا کہ اس ملک کی بدقسمتی ہے کہ یہاں سچ نہیں بتایا جاتا سچ کچھ اور ہوتا ہے اور عوام کو کچھ اور بتایا جاتا ہے، دھرنے کی حقیقت مجھ سے زیادہ کوئی نہیں جانتا۔ دھرنے کے معاملات کے حوالے سے مجھے جتنا علم ہے میں اس پر کتاب لکھ سکتا ہوں لیکن ہماری توجہ پاکستان کے مسائل پر ہے۔ پاکستان کو پہاڑ جیسے مسائل کا سامنا ہے۔