کراچی میں رینجرز کے آپریشن سے جرائم کے واقعات میں ڈرامائی بہتری،ٹارگٹ کلنگ میں 50 فیصد،بھتہ خوری میں 87 فیصد کمی آئی ، ‘ اغواء برائے تاوان کا ایک بھی واقعہ نہیں ہوا،وزیر داخلہ چوہدری نثار

اتوار 2 اگست 2015 19:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2 اگست۔2015ء) کراچی میں رینجرز کے آپریشن کے جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن سے جرائم کے واقعات میں ڈرامائی بہتری،، ٹارگٹ کلنگ میں 50 فیصد،بھتہ خوری میں 87 فیصد کمی جبکہ ‘ اغواء برائے تاوان کا ایک بھی واقعہ نہیں ہوا ۔

(جاری ہے)

اتوار کو یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ کراچی میں جولائی کے مہینے میں رینجرز کے اقدامات کے بعد ڈرامائی بہتری آئی ہے، ٹارگٹ کلنگ میں 50 فیصد ‘ اغواء برائے تاوان کا ایک بھی واقعہ نہیں ہوا جبکہ بھتہ خوری میں 87 فیصد کمی ہوئی ہے۔ اس شرح کو اور بھی کم سطح پر لانا چاہتے ہیں، کراچی آپریشن جاری رہے گا۔