لندن میں ایم کیو ایم کے خلاف مظاہرے مناسب نہیں، سیاسی جنگ کو لندن کے بازاروں میں لے جانے سے ملک کی بدنامی ہو گی، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی تحریک انصاف سے لندن میں متحدہ کے خلاف مظاہرے نہ کرنے کی اپیل

اتوار 2 اگست 2015 19:18

لندن میں ایم کیو ایم کے خلاف مظاہرے مناسب نہیں، سیاسی جنگ کو لندن کے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2 اگست۔2015ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے تحریک انصاف سے درخواست کی ہے کہ لندن میں ایم کیو ایم کے خلاف مظاہرے مناسب نہیں، سیاسی جنگ کو لندن کے بازاروں میں لے جانے سے ملک کی بدنامی ہو گی۔

(جاری ہے)

اتوار کو یہاں پریس کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں چوہدری نثار نے بتایا کہ گزشتہ دنوں شاہ محمود قریشی سے کہا کہ پی ٹی آئی کے لندن میں ایم کیو ایم کے خلاف مظاہرے مناسب نہیں، سیاسی جنگ کو لندن کے بازاروں میں لے جانے سے ملک کی بدنامی ہو گی، میری رائے سے پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں نے بھی اتفاق کیا۔ شاہ محمود قریشی نے میری اس تجویز پر مثبت جواب دیا جس پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔