موجودہ حکومت نوجوان نسل کو جدید تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے جو اقدامات کر رہی ہے اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ، اسی حکومت کی بدولت آج ضلع بھر میں طلباء و طالبات کو اعلیٰ کوالٹی کی تعلیم میسر آرہی ہے ،وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا اساتذہ کی ٹریننگ پروگرام سے خطاب

اتوار 2 اگست 2015 19:14

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2 اگست۔2015ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے موجودہ حکومت نوجوان نسل کو جدید تعلیم سے آراستہ کرنے کے لئے جو اقدامات کر رہی ہے اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی اور اسی حکومت کی بدولت آج ضلع بھر میں طلباء و طالبات کو اعلیٰ کوالٹی کی تعلیم میسر آرہی ہے۔اتوار کو وہ نارووال میں اساتذہ کی ٹریننگ پروگرام سے خطاب کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کسی بھی قوم کی ترقی کا راز تعلیم پر ہے اور دنیا بھر کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیئے تعلیمی انقلاب برپا کرنے کی ضرورت ہے ،موجودہ حکومت نوجوان نسل کو جدید تعلیم سے آراستہ کرنے کے لئے جو اقدامات کر رہی ہے اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی،نئے بھرتی ہونے والے ایجوکیٹرزمبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے اپنی تعلیم کو مکمل کرنے کے بعد میرٹ پر یہ مقام حاصل کیا اس سلسلہ میں اساتذہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کا ر لا کر قوم کے نوجوان طلباء و طالبات کا نہ صرف مستقبل روشن کر سکتے ہیں بلکہ ایسے ہیروں کو تراشیں جنکا پوری دنیا میں کوئی ثانی نہ ہو آج ہمیں نظام تعلیم پر انقلاب برپا کرنے کی ضرورت ہے لہذااساتذہ سے یہ توقع ہے کہ بچوں میں تخلیقی ،تہذیبی معاشرتی اور جدید تقاضوں سے بچوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کریں گے تاکہ وہ وہ دنیا بھر کے چیلنجز کا تعلیم کے ذریعے مقابلہ کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :