پاک فوج اور ملک کے خلاف االطاف حسین کی ہرزا سرائی سے ثابت ہو گیا کہ وہ دشمن کے لئے کام کرتے ہیں؛شہباز شریف

اتوار 2 اگست 2015 17:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 اگست۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک فوج اور ملک کے خلاف ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی ہرزا سرائی سے یہ ثابت ہو گیا ہے کہ وہ دشمن کے لئے کام کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی طرف سے پاکستان اور پاک فوج کے مخالف بیان پر ردعمل کا اطہار کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک فوج اور پاکستان کے خلاف الطاف حسین کے واویلے سے یہ ثابت ہو گیا ہے کہ رینجرز کا کراچی میں آپریشن کا فیصلہ درست اقدام تھا اور الطاف حسین ملک دشمن عناصر کے لئے کام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ الطاف حسین نے پاک فوج اور ملک کے خلاف بیان دے کر مہاجرین سمیت 20 کروڑ عوام کے دل زخمی کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پوری قوم بھارت سے مدد مانگنے والے نام نہاد لیڈروں کے عبرت انجام کی منظر ہے۔

انہوں نے کہا ہے پاک فوج کے خلاف بیان سے الطاف حسین کا اصل اور مکروہ چہرہ سامنے آیا ہے اور پوری قوم کے سامنے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ الطاف حسین دشمن کے لئے کام کرتے ہیں۔ محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاک فوج ملکی دفاع کی ضامن ہے۔ فوجی جوان دشمن کے خلاف جنگ میں مصروف ہیں انکے خلاف بیان بازی دشمن کے عزائم کو تقویت دینے کے مترادف ہے۔ فوجی جوانوں کو اس وقت حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے انکے خلاف بیان بازی دشمن کو ایجنڈے کو کامیاب کرانے کی کوشش ہے۔ قوم مسلح افواج اور پاکستان کے دشمنوں کے عزائم کو ناکام بنانے کے لئے فوج کی پشت پر کھڑی ہے۔ الطاف حسین کے متنازعہ بیانات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :