کرکٹر ذوالقرنین حیدر پر میچ فکسنگ کے الزامات، سچ ثابت ہوئے ، اقبال جرم پر انہیں ٹیم سے باہر کیا گیا ہے؛وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیر زادہ

اتوار 2 اگست 2015 17:49

کرکٹر ذوالقرنین حیدر پر میچ فکسنگ کے الزامات، سچ ثابت ہوئے ، اقبال ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 اگست۔2015ء) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیر زادہ نے کہا ہے کہ کرکٹر ذوالقرنین حیدر پر میچ فکسنگ کے جو الزامات تھے وہ سچ ثابت ہوئے اور اقبال جرم پر انہیں ٹیم سے باہر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے بیان میں کیا ،ریاض حسین پیرزادہ نے مزید کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ذوالقرنین حیدر ایک ہونہار کھلاڑی تھے مگر بدقسمتی سے جب وہ باہر ملک میں قومی ٹیم کے دورہ کے دوران چھپ کر ہوٹل سے غائب ہوگئے جس تشویش کا نہ صر ف اظہار کیا گیا بلکہ میچ فکسنگ کے بھی الزامات لگائے جانے لگے اس سلسلہ میں جب انکوائر ی کی گئی تو انہوں نے الزامات کو تسلیم کیا اور بے گناہی کے ثبوت بھی پیش نہ کر سکے جس پر انہیں کھلاڑیوں کی لسٹ سے نکال دیا گیا

متعلقہ عنوان :